بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عشقِ مجازی سے نجات کا طریقہ


سوال

میرا 25 سال کا بیٹا ہے، اس کو ایک لڑکی پسند ہے، لڑکی اچھی ہے، مگر ہمارے گھر سے بالکل بھی جوڑ نہیں کھاتی، بیٹے کی بزنس پارٹنر ہے، فوٹو شوٹ، شارٹ فلمیں اور نہ جانے کیا کیا اسی طرح کے کام ہیں، ایسے کاموں میں نہ دن کا پتا نہ رات کا، کبھی کبھی پوری پوری رات دونوں گھر سے باہر کام کے سلسلے میں ہوتے ہیں، میرا ایک ہی بیٹا ہے، اگر ایسی لڑکی گھر میں آگئی تو اگلی نسلوں کا کیا ہوگاَ؟  کپڑے بھی تمیز کے نہیں پہنتی، میں صرف لڑکی کو نہیں اپنے بیٹے کو بھی قصو ر وار کہتی ہوں، اب میرا بیٹا اسی سے شادی کرنے پر بضد ہے، برائے مہربانی کچھ ایسا بتادیں کہ وہ اس کی زندگی سے چلی جائے، میرے شوہر بالکل بھی راضی نہیں ہیں۔

جواب

اپنے بیٹے کو پیار و محبت سے سمجھائیں، جن خدشات کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ درست ہیں، اسے بھی یہ بتلائے جائیں، اس کے ساتھ ساتھ اس کے لیے دعائیں کریں، اس کی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دیں، اس کا تعلق مسجد سے جوڑیں، معتمد دینی کتب کا مطالعہ کروائیں اور کسی بزرگ سے اصلاحی تعلق کی ترغیب دیں، ان تمام کاموں پر آہستہ آہستہ عمل کروایا جائے، نیز آیت "زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ذَلِكَ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَآبِ" عشاء کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھ کر سینہ پر دم کریں، ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200725

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں