بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عشرہ مبشرہ صحابہ کے ناموں سے بیٹے کا نام رکھنا


سوال

اسماء عشرہ مبشرہ سے اپنے بیٹے کا نام رکھناہے؟

جواب

عشرہ مبشرہ وہ دس صحابہ ہیں  جنہیں ان کی زندگی ہی میں ایک مجلس میں آپ  ﷺ نے جنتی ہونے کی بشارت دی۔ جن کے نام  یہ ہیں : (۱) حضرت ابو بکر ، آپ کا نام عبداللہ تھا، ابوبکر کنیت ہے، اسی سے آپ زیادہ مشہور ہوئے۔ (۲) حضرت عمر  (۳) حضرت عثمان  (۴) حضرت علی  (۵) حضرت طلحہ  (۶) حضرت زبیر   (۷) حضرت عبد الرحمن بن عوف  (۸) حضرت سعد بن ابی وقاص  (۹) حضرت سعید بن زید  (۱۰) حضرت ابو عبیدہ بن جراح، نام عامر تھا، یہ بھی کنیت سے زیادہ مشہور ہوئے۔ اور اس بشارت کے بعد ان کا لقب عشرۂ مبشرہ ہو گیا۔ (ترمذی ، مشکاۃ شریف: ص: ۵۶۶) ، ان میں  سے آپ  کوئی بھی نام  اپنے بیٹے کا رکھ سکتے ہیں۔  فقط و اللہ تعالی اعلم


فتوی نمبر : 143908201004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں