بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عشر تنخواہ میں دینا


سوال

کسی مکتب و مدرسہ کے اساتذہ کو بطور وظیفہ و تنخواہ عشر ادا کیا جا سکتا ہے؟

جواب

مکتب و مدرسہ کے اساتذہ کو تنخؤاہ اور وظیفہ کے طور پر عشر دینا جائز نہیں، کیوں کہ عشر کسی مستحق زکات (غیر سید فقیر) کو کسی خدمت کے عوض کے بغیر مالک بنا کر دینا ضروری ہے۔

البحرالرائق میں ہے:

"هي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي ، ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه".  (البحرائق ،کتاب الزکوة،ج:2،ص:216،ط:دارالمعرفة بیروت)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں