بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عشاء کی نمازمغرب کے ایک گھنٹے بعد پڑھنا


سوال

کیا عشاء کی نماز مغرب کی نماز سے ایک گھنٹہ بعد ادا کی جاسکتی ہے?

جواب

مغرب اور عشاء کے درمیانی وقت کی تحدید نہیں کی جاسکتی؛ کیوں کہ اس وقت کی مقدار ماہ بماہ ہر علاقے اور موسم میں مختلف ہوتی رہتی ہے، تاہم عموماً یہ وقت سوا گھنٹے سے کم نہیں ہوتا،  اور   زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ پینتیس منٹ ہوتا ہے، سردیوں میں وقت کم اور گرمیوں میں کچھ زیادہ ہوجاتا ہے۔

چوں کہ مغرب کے وقت  آسمان کی سرخی اور سفیدی کا سمجھنا عام لوگوں کے لیے دشوار ہے، اس لیے نمازوں کے اوقات کے سلسلے میں جو جنتری ترتیب دی گئی ہے، اور محقق علماءِ کرام سے تصدیق شدہ ہے، (مثلاً: پروفیسر عبداللطیف صاحب کا ترتیب دیا گیا نقشہ اوقاتِ نماز)  اس سے استفادہ کیا جائے ،یعنی موثوق اور معتبر شائع دائمی نقشہ اور گھڑی کے مطابق اوقات نماز کا خیال رکھا جائے۔

ہماری ویب سائٹ پر نمازوں کے اوقات کے سیکشن میں مطلوبہ شہر (یا اس کے قریب ترین مشہور شہر) منتخب کرکے جامعہ علوم اسلامیہ کے معیار (standard) کے مطابق نقشہ سیٹ کردیجیے، آپ کو اپنے شہر کا پنج وقتہ نماز کا دائمی نقشہ معلوم ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200661

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں