بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عروۃ الوثقیٰ نام رکھنا


سوال

بیٹی کی ولادت 10جمادی الاول کوصبح ١:٤٠ کو ہوئی ہے،  عروۃ الوثقی نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"عروہ" کے معنی ہیں:  قابلِ اعتماد چیز ، حلقہ، ذریعہ اتحاد، ؛ لہذا بچی کا نام "عروہ" رکھنا درست ہے۔  باقی "العروۃ الوثقیٰ " ایک قرآنی لفظ ہے، جس سے مفسرین رحمہم اللہ نے ایمان، اسلام اور کلمہ طیبہ وغیرہ  مراد لیا ہے، لہذا "عروۃ الوثقیٰ"  نام رکھنا مناسب نہیں ہے، صرف "عروہ" نام رکھ رلیا جائے۔ 

تفسير القرطبي (3/ 282):
"(فقد استمسك بالعروة الوثقى) جواب الشرط، وجمع الوثقى الوثق مثل الفضلى والفضل، فالوثقى فعلى من الوثاقة، وهذه الآية تشبيه. واختلفت عبارة المفسرين في الشيء المشبه به، فقال مجاهد: العروة الإيمان. وقال السدى: الإسلام. وقال ابن عباس وسعيد ابن جبير والضحاك: لا إله إلا الله، وهذه عبارات ترجع إلى معنى واحد". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200856

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں