بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1446ھ 05 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

عروشہ کے معنیٰ


سوال

’’عروشہ‘‘  نام کا کیا مطلب ہے اور اس کی تفصیل؟

جواب

’’ع، ر، ش‘‘  کا مادہ عربی زبان میں سایہ / چھت بنانے، حیران ہونے وغیرہ کے معنی میں آتا ہے۔  اس لحاظ سے ’’عروشہ‘‘ کے معنی: ہر سایہ دار چیز، جیسے: شامیانہ ، چھپر ، شیڈ ، انگوروں  کی بیل  چڑھانے کے لیے ٹٹی  ، چھت وغیرہ کے ہوں گے ۔(المنجد : 642)(القاموس الوحید : 1065)

بچی کے لیے یہ نام رکھنا جائز ہے، تاہم اس کے بعض  معنی عورت کے لیے بہت اچھے نہیں؛ اس لیے بہتر  یہ ہے کہ ازواجِ مطہرات یا دیگر صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا ایسے معنیٰ والا نام رکھا جائے جس میں کوئی پہلو نامناسب نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200712

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں