بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عربی اردو دعاؤں کے مجموعہ کے لیے کتاب کی راہ نمائی


سوال

دعاؤں کی ایسی کتاب تو بتا دیں کہ جس میں عربی بھی اور اردو کی دعائیں بھی موجود ہوں اور عام آدمی آسانی سے ان دعاؤں کو یاد کرلے۔

جواب

عربی دعاؤں کے اردو ترجمہ کے ساتھ درج ذیل کتابیں مستند ہیں:

1- الحزب الاعظم (مؤلفہ ملاعلی قاری رحمہ اللہ- مترجم مولانا بدرِ عالم میرٹھی رحمہ اللہ )

2-  ’’مناجاتِ مقبول‘‘  ( حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی تالیف ہے)

3-  ”قرآنی دعائیں، مناجاتِ انبیاء وصالحین“  (مولانا محمد عمر انور بدخشانی)

اور خاص مواقع کی مناسبت سے پڑھی جانے والی دعاؤں کے مجموعے کے لیے ’’مسنون دعائیں‘‘ (مولانا عاشق الٰہی بلند شہری رحمہ اللہ)  عربی مع اردو ترجمہ، سے استفادہ کیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200169

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں