بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عرباض کا معنی


سوال

میں نے بچے کا نام ’’محمد عرباض‘‘  رکھا ہے۔  برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں، اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب

’’عرباض‘‘ کا معنی:  طاقت ور ، مضبوط۔ اس کےعلاوہ بھی معنیٰ میں استعمال ہوتاہے۔  ’’عرباض بن ساریہ‘‘ رضی اللہ عنہ نام کے ایک صحابی بھی ہیں،  عرباض نام بلاتردد رکھا جاسکتا ہے۔

الاصابۃ میں ہے :

"عرباض بكسر أوله وسكون الراء بعدها موحدة وبعد الألف معجمة، ابن سارية السلمي أبو نجيح، صحابي مشهور من أهل الصفة، هو ممن نزل فيه قوله تعالى: {ولا على الذين إذا ما أتوك لتحملهم} (4/482)

تہذیب اللغۃ میں ہے:

" العِرَبْض والعرباض : الضخم العظيم". (3/211داراحیاء التراث العربی بیروت)

لسان العرب میں ہے :

"( عربض ) العربض كالهزبر: الضخم، فأما أبو عبيدة فقال: العريض، كأنه من الضخم، والعربض والعرباض: البعير القوي العريض الكلكل الغليظ الشديد الضخم". (7/187)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200367

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں