بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدینہ نام کا معنی


سوال

’’عدینہ‘‘  نام کیسا ہے؟ ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ نام عربی لفظ ’’عدن‘‘  سے ماخوذ اور اس کے معنی ’’چھوٹی جنت‘‘ ہیں۔ 

جواب

سوال میں درج کیا گیا معنی ہمیں معتبر لغات میں نہیں ملا۔ عربی کی مستند  لغات کے مطابق عدینہ کا معنی ہے: 

۱- وہ پیوند جو ڈول کے نچلے حصے میں لگایا جاتا ہے.

۲- توشہ دان کے قبضے پر لگایا گیا منقش پیوند۔ وغیرہ

یہ معنے ایسے اچھے نہیں کہ نام رکھنے کا باعث بن سکیں، بہتر ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے کسی کا نام رکھ لیا جائے؛ تاکہ ان کے نام کی برکت بھی حاصل ہو۔ 

"والعَدِينَة: الزيادة التي تُزادُ في الغَرْبِ، وجمع العَدِينَة عدَائن.
يقال: غَرْبٌ مُعَدَّنٌ إذا قطع أَسفله ثم خرز برقعة؛ وقال: والغَرْبَ ذا العَدِينَة المُوَعبَّا.
المُوَعَّبُ: المُوَسَّعُ الموَفَّر.
أَبو عمرو: العَدِينُ عُرىً مُنَقَّشَة تكون في أَطراف عُرَى المَزادة، وقيل : رُقْعَة مُنَقَّشَة تكون في عُرْوة المزادة .
وقال ابن شميل : الغَرْب يُعَدَّنُ إذا صَغُر الأَديم وأَرادوا تَوْفِيرَه زادوا له عَدِينَةً أَي زادوا له في ناحية منه رُقْعَةً.
والخُفُّ يُعَدَّنُ: يزاد في مُؤَخَّرِ الساق منه زيادة حتى يتسع، قال : وكل ُرقْعة تُزاد في الغرب فهي عَدِينَة، وهي كالبَنِيقَةِ في القميص".[لسان العرب لابن منظور، المادة: ع.د.ن] فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144103200785

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں