بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران شوہر کی پنشن لینے کے باہر نکلنے کا حکم


سوال

ایک عورت کا خاوند فوت ہوگیا  ہے، وہ کسی سرکاری نوکری میں کام کیا کرتا تھا،  محکمہ والے عورت کو کہتے ہیں آپ کوہمارے دفتر آنا پڑے گا دو تین دفعہ، تب آپ کو خاوند کی پنشن ملے گی ورنہ نہیں ؟ کیاوہ عدت میں اس مجبوری کی وجہ سے گھر سےنکل سکتی ہے یا نہیں؟ 

جواب

کوشش کی جائے کہ عدت کے دوران عورت کے گھر سے نکلے بغیر گھر کے کسی اور فرد کے ذریعے یہ کام نمٹ جائے، لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو اور عورت کو خرچ میں تنگی پیش آرہی ہو تو  صرف اس کام کے لیے گھر سے  باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143901200053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں