بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران درسِ قرآن اور حدیث سننے کے لیے جانا


سوال

 میں عدت میں ہوں اور ہمارے گھر کے ساتھ ملحق بنات کا مدرسہ ہے، اس میں درسِ قران اور درسِ حدیث ہوتاہے،  کیا میں اس میں شرکت کرسکتی ہوں، صبح سے ظہر تک؟ اور تراویح ہوتی ہے، اس میں شرکت کا کیا حکم ہے؟

جواب

عدت کے دوران کسی شدید  ضرورت کے بغیر عورت کا گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے، لہذا آپ کے لیے مذکورہ کسی بھی کام کے لیے گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے۔ نیز واضح رہے کہ عمومی احوال میں بھی عورت کے لیے یہی حکم ہے کہ وہ فرض نماز کی طرح تراویح کی نماز بھی گھر میں ہی ادا کرے، عورتوں کے لیے اپنے گھر سے باہر جاکر اہتمام کے ساتھ تراویح کی جماعت میں شرکت کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200728

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں