بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران اصلاحی بیانات سننے کا حکم


سوال

کیا کوئی عورت عدت کے دوران موبائل پر اصلاحی بیانات سُن سکتی ہے؟

جواب

عدت کے دوران عورت کے لیے موبائل پر اصلاحی بیانات سننا جائز ہے، البتہ اگر بیان ویڈیو کے ساتھ ہو اور اُس میں جاندار کی تصاویر ہوں تو تصاویر دیکھنے سے گریز لازم ہے؛ کیوں کہ جاندار کی ڈیجیٹل تصاویر بھی ناجائز ہیں۔

واضح رہے کہ عدت میں عورت پر درج ذیل پابندیاں عائد ہوتی ہیں، ان کا لحاظ رکھنا ضروری ہے: 

بلا ضرورتِ شدیدہ گھر سے نہ نکلے،  کسی طرح کا میک اَپ نہ کرے، وہ کوئی زیور نہ پہنے ؛ خواہ سونے چاندی کا ہو یا کسی اور دھات کا، بدن یا کپڑوں میں کوئی خوشبو نہ لگائے ، کوئی بھی تیل بدن پر بلاعذر نہ لگائے ؛ اگرچہ وہ خوشبو دار نہ ہو،  سرمہ یا کاجل نہ لگائے، مہندی نہ لگائے،  شوخ رنگ کے کپڑے نہ پہنے، ریشمی کپڑے نہ پہنے۔ پردے کے حوالے سے عدت میں بھی وہی احکام ہیں جو عام ایام میں ہیں۔

عورت پر عدت کے دوران اس کے علاوہ بہت سی چیزوں کی پابندی کے حوالے سے جو باتیں ہمارے معاشرے میں مشہور ہیں، ان کی شریعت میں حقیقت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201562

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں