بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدتِ وفات کا حساب


سوال

متوفی عنہا کی عدت کا حساب کیسے لگے گا؟ شوہر کا انتقال 16 شوال کو ہوا ہے اور آج 26 صفر ہے؟ جو ویب سائٹ عدت کا حساب لگانے کے لیے دی گئی ہے اس میں لکھا ہے کہ دو دن باقی ہیں جب کہ 16 شوال - 26 صفر تک 4 مہینے 10 دن ہوجائیں گے۔

جواب

اگرکسی عورت کے  شوہر کا انتقال قمری (اسلامی) مہینے کی ابتدا یعنی پہلی تاریخ میں ہوا ہو، اس عورت کی  عدت چاند کے مہینوں کے اعتبار سے چار ماہ دس دن پوری کرنا لازم ہوگی، خواہ کوئی مہینہ انتیس کا ہی کیوں نہ ہو۔ اور اگر شوہر کا انتقال مہینے کے درمیان میں ہوا ہو تو   کل 130 دن شمار کرکے عدت گزارنا لازم ہوگا۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون کے شوہر کا انتقال 16شوال بمطابق 8 جون کو ہوا ہے، تو اس کے 130 دن مکمل ہوکر  عدت 27 صفر بمطابق 15 اکتوبر کو  اس وقت مکمل ہوجائے گی جس وقت  سولہ شوال  بمطابق 8 جون کو اس کے شوہر کا  انتقال ہوا تھا۔

"فتاوی شامی" میں ہے:

"في المحيط: إذا اتفق عدة الطلاق و الموت في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة وإن نقصت عن العدد، وإن اتفق في وسط الشهر، فعند الإمام يعتبر بالأيام، فتعتد في الطلاق بتسعين يوماً، وفي الوفاة بمائة وثلاثين". (3/ 509)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201276

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں