میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، میری والدہ عدت میں ہیں، اور عدت کی تکمیل سے پہلے میری بہن کی شادی ہے۔ کیا میری والدہ شادی میں شرکت کرسکتی ہیں؟
عدت کے دوران شدید مجبوری کے بغیر گھر سے نکلنا شرعاً جائز نہیں ، شدید مجبوری جیسے گھر میں آگ کا لگ جانا یا بیماری میں ڈاکٹر کے پاس جانا وغیرہ، چوں کہ شادی میں شرکت کرنا شدید مجبوری نہیں؛ لہذا عدت کے ایام میں شادی میں شرکت کے لیے نکلنا جائز نہیں۔ گھر کی تقریبات میں شرکت کرسکتی ہیں۔ البتہ زیور پہننا، بناؤ سنگھار، شوخ رنگ کے یا عمدہ نئے کپڑے پہننا منع ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144102200090
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن