بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عبدالولی نام رکھنا


سوال

 کیاعبدالولی نام رکھنا صحیح ہے?

جواب

''ولیَ''اللہ تعالیٰ کے صفاتی اسماءِ مبارکہ میں سے ایک اسم ہے، جس کے معنی مددگار،رفیق،دوست اور محبت کرنے والےکے ہیں۔قرآن کریم واحادیث مبارکہ میں کئی مقامات پر یہ اسم مبارک آیاہے،لہذا اس نسبت سے ''عبدالولی''نام رکھنا درست ہے۔قرآن کریم میں ہے:

'' أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ فَاللهُ هُوَ الوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي المَوْتَى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ''۔(شوری)

الاسماءوالصفات للبیہقی میں ہے:

''وَمِنْهَا الْوَلِيُّ : قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : وَهُوَ الْوَلِيُّ الْحَمِيدُ''. (1/174)

اسماء اللہ الحسنی الثابتۃ فی الکتاب والسنۃ میں ہے:

''الاسم التاسع والستون من أسماء الله الحسنى: هو اسم الله "الولي"، فقد سمی الله نفسه به علی سبيل الإطلاق مراداً به العلمية ودالاً علی الوصفية في كثير من النصوص القرآنية، وفي هذه المواضع ورد المعني محمولاً عليه مسنداً إليه كما في قوله تعالى : ( أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ) (الشورى:9) وقوله تعالى : ( وَهُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْ بَعْدِ مَا قَنَطُوا وَيَنْشُرُ رَحْمَتَهُ وَهُوَ الْوَلِيُّ الْحَمِيد ُ) (الشورى:28) ( وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَائِكُمْ وَكَفَى بِاللَّهِ وَلِيّاً وَكَفَى بِاللَّهِ نَصِيراً ) (النساء:45) وقد ورد مقيداً في نصوص أخرى كثيرة كقوله تعالى : ( اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ أُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ) (البقرة:257) وفي قوله : ( إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ ) (آل عمران:68)''. (20/17)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200609

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں