بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عالم کا غیر عالم داڑھی منڈھے شخص کے پیچھے نماز ادا کرنا


سوال

عالم کا داڑھی منڈے غیر عالم شخص کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟  جو نماز پڑھ لی اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب

بصورتِ مسئولہ عالم کے لیے غیر عالم داڑھی منڈے آدمی کی اقتدا میں نماز ادا کرنا مکروہِ  تحریمی ہے۔ تاہم جونماز پڑھ لی ہے،  اس کولوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔

 اگر غیر عالم درست مخارج و صفات ذاتیہ لازمہ کے ساتھ قرات کرنے پر قادر نہ ہو ، جس کی وجہ سے معنی میں خلل واقع ہوتا ہو،  تو ایسی صورت میں اس کی نماز  ہی درست نہیں ہوگی، اور جو نماز اس کی اقتدا میں ادا کی اس کا اعادہ کرنا لازم ہوگا۔

"و منها: القراءة بالإلحان، إن غير المعني و إلا لا". ( شامي، ١ / ٦٣٠، سعيد) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200415

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں