بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عالم برزخ سے متعلق


سوال

انسان مردہ ہونے کے بعد سے لے کر قیامت تک کس حال میں رہتا ہے؟

جواب

انسان کے مرنے کے بعد اس کا تعلق ایک اور عالم سے ہوجاتاہے،  جس کوعالمِ برز خ (اورعرفِ عام میں عالمِ قبر) کہتے ہیں۔اب جو کچھ اس پرگزرتاہے وہ دنیوی عالم میں نہیں، اس دوسرے عالم میں ہوتاہے، دنیا میں جیسی عملی زندگی گزاری ہوتی ہے، اس اعتبار  سے عالمِ برزخ کی زندگی ہوتی ہے ، سزا اور جزا ہوتی ہے، اوراس دوسرے عالم کواللہ تعالیٰ نے اپنی حکمتِ بالغہ سے عام انسانوں سے مخفی رکھاہواہے، اس کا اس  دنیا میں مشاہدہ  عام طورپرنہیں ہوتا،  مردہ ہمارے سامنے ہوتا ہے اور اس پر عذاب یاراحت کامعاملہ ہوتاہے؛  مگراس کے باوجود  چوں کہ یہ معاملہ عالمِ برزخ کاہے؛ اس لیے ہمیں محسوس ومشاہد نہیں ہوتا۔ حدیثِِ پاک میں ہے کہ قبر میں جو عذاب دیا جاتاہے انسان اور جنات کے علاوہ تمام مخلوقات اسے محسوس کرتی ہیں۔  چوں کہ انسان اور جنات مکلف ہیں؛ اس لیے انہیں یہ دکھایا نہیں جاتا، تاکہ آزمائش اور انسان کا اپنا اختیار باقی رہے، اور اپنے اختیار سے اچھی یا بری راہ منتخب کرنے کی صورت میں اجر و ثواب اور سزا کا مستحق بنے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200300

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں