بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عاقلہ بالغہ کا غیرکفو میں نکاح کرنے کا حکم


سوال

بالغہ لڑکی بغیرولی کی اجازت کے غیرکفومیں شادی کردے تونکاح منعقد یاباطل ہوجائے گا،لیکن ولی کوخیارفسخ ہوگا؟فتویٰ کس پرہے؟

جواب

عاقلہ بالغہ کانکاح غیر کفو میں منعقد ہوجائے گا،اگراولیاء راضی ہوں توبرقراررہے گااوراگر اولیاء راضی نہ ہوں فسخ کراناچاہیں توانہیں حق حاصل ہوگا۔الغرض نکاح منعقد غیر لازم ہوگا۔

بدائع میں ہے:

حتی لوزوجت نفسھا من غیر کف عن غیررضاء الاولیاء لایلزم ،وللأولیاء حق الاعتراض۔(2/318،کتاب النکاح)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143712200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں