بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عاریت پر دی ہوئی چیز میں نقصان کا ضمان


سوال

ایک صاحب نے کسی کو اپنا موبائل استعمال کرنے کے لیے دیا، جن کو دیا تھا ان کے ہاتھ سے موبائل نیچے گرگیا جس سے موبائل کا شیشہ ٹوٹ گیا، کیا یہ صاحب جن سے موبائل ٹوٹا ہے ان سے اس کی قیمت لے سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص اس شیشے کی قیمت کا ضامن نہیں ہے ؛ اس لیے کہ موبائل غیر ارادی طور پر گرنے کی وجہ سے شیشہ ٹوٹاہے ، لہٰذا موبائل کا مالک اس نقصان کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔ استعمال کے لیے دی گئی چیز کے نقصان پر ضمان تب ہوتاہے جب استعمال کرنے والے کی طرف سے زیادتی پائی جائے۔ فقط واللہ علم


فتوی نمبر : 143909201221

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں