بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عائلہ اور میزاب نام رکھنا


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام رکھنا چاہتا ہوں۔مندرجہ ذیل میں سے کون سا نام موزوں رہے گا?

1. مصطفی علی

2.  میزاب علی

3. آویز

 4.   عائلہ

جواب

1.2. مصطفی  اور میزاب  عام طور پر لڑکوں کے نام  کے طور پر استعمال ہوتے ہیں؛  اس یہ دونوں نام لڑکی کے لیے مناسب نہیں۔

3. ’’آویز ہ‘‘  کا معنی "کان میں پہنے جانے والے زیور" ہے۔ (اظہر اللغات، نور اللغات) یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

4. عائلہ کا  ایک مطلب صاحبِ اولاد ہونا ہے، ایک معنٰی عیال کو روزی دینا، ایک مطلب مائل ہونے والی بھی ہے اور ایک معنیٰ فقیر و محتاج ہونا بھی ہے۔ آخری دو معنٰی مناسب نہیں ہیں، اس لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔

بہتر یہ ہے کہ ازواجِ مطہرات یا صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن میں سے کسی کے نام پر نام رکھیں، ایسا کرنا برکت کا باعث ہوتا ہے،صحابیات کے نام اور ان کے علاوہ اچھے مطالب والے نام درج ذیل لنک سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

https://www.banuri.edu.pk/islamic-name

مختار الصحاح (ص: 467):
"ع و ل : العَوْلُ و العَوْلَةُ و العَوِيلُ رفع الصوت بالبكاء، تقول منه: أعْوَلَ إعْوالاً، وفي الحديث: { المُعْوَلُ عليه يُعذب }، و عَوَّلَ عليه تَعْوِيلاً: أدل عليه دالة، وحمل عليه، يُقال: عَوِّل علي بما شئت: أي استعن بي كأنه يقول: احمل علي ما أحببت، وماله في القوم من مُعَوَّل، و عالَ عِيَالَهُ: قاتهم وأنفق عليهم، وبابه قال، و عِيالَةً أيضًا يقال: عالَهُ شهرًا إذا كفاه معاشه، و عالَ الميزان فهو عَائِلٌ: أي مال، ومنه قوله تعالى: { ذلك أدنى أن لاتعولوا }، قال مُجاهد: لاتميلوا".

معجم اللغة العربية المعاصرة (2/ 1578):
"ع و ل

3498 - ع و ل
عائلة [جمع]: جج عائلات وعوائلُ
• عائلة الشَّخص: زوجته وأولاده وأقاربه "ربّ عائلة: متزوِّج وله أولاد".

معجم اللغة العربية المعاصرة (1/ 91):
"عائلة، أهل الرجل وعشيرته". 


فتوی نمبر : 144103200400

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں