کیا ظہر کی نماز قضا ہو گئی تو عصر کی نماز کے بعد پڑھ سکتا ہے ؟
ظہر کی نماز کی قضا عصر کی نماز کے بعد پڑھنا جائز ہے، البتہ مغرب سے پہلے جس وقت سورج پیلا پڑجائے اس وقت سے لے کر مغرب تک قضا نماز پڑھنا بھی جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200689
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن