بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہر سے پہلی چار سنتوں میں کیا قراء ت کی جائے؟


سوال

ظہر کی پہلی چار سنت میں کیا پڑھنا چاہیے؟

جواب

ظہر سے قبل کی سنت و دیگر سنن و نوافل کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی سورت یا چھوٹی تین آیات یا ایک بڑی آیت قراءت کرنا ضروری ہے، پس اگر سنن و نوافل کی کسی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد قراءت سہواً رہ گئی تو سجدہ سہو کرنا لازم ہوگا، بصورتِ دیگر نماز واجب الاعادہ ہوگی۔ باقی ظہر سے پہلے کی سنتوں میں پڑھنے کے لیے خاص سورتیں یا آیات متعین نہیں ہیں، نمازی کو اختیار ہے جو چاہے پڑھ لے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202267

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں