بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہر اور عصر کی نماز پڑھنے کا آخری وقت


سوال

ظہر کی نماز پڑھنے کا آخری وقت کیا ہے اور عصر کی نماز کا آخری وقت کیا ہے؟

جواب

ظہر کی نماز کا آخری وقت مثلِ ثانی کے آخر تک ہوتا ہے، یعنی جب ہر چیز کا سایہ اصلی سایہ کے علاوہ اس چیز کے دو مثل ہوجائے، لیکن احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ مثلِ ثانی شروع ہونے سے پہلے پہلے ظہر کی نماز پڑھ لی جائے۔

عصر کی نماز کا آخری وقت غروبِ شمس (سورج غروب ہونے) سے پہلے  تک ہے، لیکن سورج  کی ٹکیا زرد پڑجانے اور اس کی تیزی ماند پڑجانے سے پہلے ہی عصر کی نماز ادا کرلینی چاہیے، سورج کی تیزی ماند پڑجانے کے بعد غروب سے پہلے عصر کی نماز پڑھنے سے نماز تو ہو جائے گی، لیکن اتنی تاخیر کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201837

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں