خانہ کعبہ کے طواف کے بعد دو رکعت پڑھنا ضروری ہے؟
ہر طواف کے سات چکروں کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے ، اور حرم شریف میں پڑھنا سنت ہے اور مقام ابراہیم اور بیت اللہ کو سامنے لےکر پڑھنا افضل ہے۔ اگر وہاں جگہ نہ ملے تو پوری مسجد الحرام میں کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908201109
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن