بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طوافِ زیارت میں حیض آجائے اور وطن لوٹنا ہو


سوال

اگر عورت کو طوافِ  زیارت کے بیچ میں حیض آجائے تو وہ اب کیاکرےگی ؟ جب کہ جہاز بھی انتظار نہیں کرتا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اسی حالت میں استغفار کرتے ہوئے طوافِ زیارت کر لے اور حدودِ حرم میں ایک بدنہ (اونٹ، گائے یا بھینس)  ذبح کروادے۔

"و لو هم الراكب على القفول ولم تطهر فاستفتت هل تطوف أم لا؟ قالوا: يقال لها: لاتحل لك دخول المسجد وإن دخلت وطفت أثمت وصح طوافك وعليك بدنة."

(غنیۃ الناسک، ص ۲۷۴)

"ولو طاف للزیارة جنباً أو حائضاً أو نفساء کله أوکثره ویقع معتداً به في حق التحلل ویصیر عاصیاً فإن أعاده سقطت عنه البدنة".

(غنیة الناسک ۲۷۲)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں