بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طلبہ کے میموری کارڈ میں بیانات وغیرہ اپ لوڈ کرنے کا حکم


سوال

ہمارے مدرسہ میں موبائل استعمال کرنا منع ہے بعض ساتھی (جو کہ چھپکے سے موبائل استعمال کرتے ہیں) مجھ سے میموری کارڈ میں بیانات و نعتیں اپ لوڈ کرنے کے لئے کہتے ہیں؟ازراہ کرم بتلائیں کیا میرا ان کے میموری کارڈ میں بیانات وغیرہ اپ لوڈ کرنا درست ہے؟

 
 

جواب

اگرسائل مذکورہ مدرسے کا طالب علم ہے توضابطے کے مطابق موبائل استعمال کرنے کی پابندی کے اوقات میں اس کے لیے طلبہ کے میموری کارڈ میں بیانات وغیرہ اپ لوڈ کرنا عہد اور ضابطے کے خلاف ہونے کی وجہ سے جائزنہیں ہے۔ البتہ اگرموبائل کے استعمال کی پابندی کے اوقات کے علاوہ دیگر اوقات میں یہ کام کرتاہے یا وہ مذکورہ مدرسے کا طالب علم نہیں ہے (بلکہ مدرسے سے کسی دوسری حیثیت میں تعلق ہے جس کے مطابق اس کا مدرسہ انتظامیہ سے موبائل استعمال نہ کرنے کا عہد نہیں ہوا ہے) توسائل کے لیے تصاویر، ویڈیو اور دیگرغیرشرعی چیزوں سے خالی بیانات وغیرہ اپ لوڈ کرنا جائزہوگا۔ فقط واللہ اعلم

 
 


فتوی نمبر : 143606200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں