بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کے کاغذات تیار کرنے کے بعد بیوی کو بھیجے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے


سوال

میں نے طلاق کے پیپر بنا کر ان پر دستخط کردیے   اور بیوی کو نہیں بھیجے ،کیااس صورت میں طلاق واقع ہوگی؟ میں نے اسٹامپ پیپر پر تین طلاق دی ہے۔

جواب

مذکورہ صورت میں جب آپ نے پیپر پر تین طلاقیں لکھو اکر   دستخط کردیے ہیں تو اس سے آپ کی بیو ی پر تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں، دونوں کا رشتہ ختم ہوچکاہے اور اب رجوع کرنے یاتجدیدنکاح کی گنجائش نہیں۔طلاق کے کاغذات کا بیوی کو بھیجنالازم نہیں، اس کے  بغیربھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ البتہ اگر طلاق نامہ مشروط ہو تو شرط کے پائے جانے کے بعد ہی طلاق نامہ موثر ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں