بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کے پیپر پر دستخط


سوال

میاں نے طلاق کے پیپر تیار کرائے، دستخط کیا اور کسی کو بتایا نہیں ۔ مگر بیوی نے چپکے سے دیکھ لیا، کیا طلاق واقع ہوگئی؟

جواب

میاں نے طلاق کے پیپر تیار کرائےدستخط کیا تو بیوی پر طلاق واقع ہوگئی ہے۔

اگر   اس میں تین طلاقیں لکھی ہوئی ہیں یا طلاقِ بائن لکھی ہو  تو پھر بیوی کا شوہر  کے ساتھ رہنا درست نہیں۔ لہذا شوہر کے سامنے اس کا اظہار کرکے علیحدگی اختیار کرلے۔

"إن کانت مرسومةً یقع الطلاق نویٰ أو لم ینو، ثم المرسومة لاتخلو إما أرسل الطلاق بأن کتب أما بعد! فأنت طالق، فکما کتب هذا یقع الطلاق، وتلزمها العدة من وقت الکتابة". (شامي،  ۴/۴۵۶)

"رجل استکتب من رجل اٰخر إلیٰ امرأته کتابًا بطلاقها ، وقرأه علی الزوج ، فأخذه وطواه وختم وکتب في عنوانه وبعث به إلی امرأته ، فأتاها الکتاب ، وأقرّ الزوج أنه کتابه ، فإن الطلاق یقع علیها". ( الفتاویٰ الهندیة ، کتاب الطلاق / الفصل السادس في الطلاق بالکتابة)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201904

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں