بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق معلق کی ایک صورت


سوال

 ابا کا انتقال ہوا عورت جنازہ میں شرکت کے لیے تیار ہوئی تو شوہر نے کہا تو تیرے ابا کے گھر گئی تو تجھے طلاق تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب

باپ کا انتقال ہوتے ہی باپ کا مکان ورثاء کی ملکیت ہوچکا تھا اس وجہ سے شوہر کا مذکورہ جملہ کہنے کے باوجود اگر عورت موروثی گھر چلی جائے تو کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200928

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں