بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طبیعت میں کم ہمتی دور کرنے کا عمل


سوال

طبیعت میں کم ہمتی، مایوسی، بے چینی کی وجہ سےکسی کام میں دل نہیں لگتا۔ ازراہِ  کرم کوئی راہ نمائی فرمائیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں ہر نماز کے بعد  آیت الکرسی پڑھنے کا، اور سر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ’’یا قوی‘‘  پڑھنے کا اہتمام کریں۔

صبح و شام درج ذیل دعا پڑھنے کا اہتمام کیجیے:
"اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْکَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّیْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ". 

قرآنِ مجید کی تلاوت کی کثرت عالی ہمتی اور تقویت کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، اگر حافظ ہیں تو یومیہ دس پارے یا ایک منزل کی تلاوت، اور غیر حافظ ہیں تو تین پارے یومیہ تلاوت شروع کیجیے، ان شاء اللہ ایک ہی مرتبہ تکمیلِ قرآنِ مجید کے بعد بامقصد اور نیک کاموں کی ہمت خود میں پائیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200216

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں