بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ضلع بنوں میں رمضان کے مہینہ میں عشاء کا وقت


سوال

ہمارے علاقے ضلع بنوں میں عشاء کے نماز کے وقت پر اختلاف چلا آرہاہے، لہذا ضلع بنوں کے لیے 17 مئی تا 17 جون بمطابق رمضان شریف وقت عشاء کی تعین فرمائیں، اور ساتھ ہی شفق احمر کے غروب کا وقت بھی متعین فرمائیں  تاکہ رمضان شریف میں عشاء کی نماز خراب ہونے سے بچائی جاسکے !

جواب

         مغرب کی نماز کا وقت امام صاحب کے مفتی بہ قول کے مطابق شفقِ ابیض پر ختم ہوتا ہے اور اس کے بعد عشاء کا وقت داخل ہوتا ہے،  نمازوں کے اوقات کے نقشوں میں  پروفیسر عبد اللطیف صاحب کا تیار کیا گیا نقشہ معتبر ہے، اس سے مدد لی  جاسکتی ہے، ان کے نقشے کے مطابق بنوں میں 17 مئی کو عشاء کا وقت 8:47  پر داخل ہورہا ہے، پھر وقت آگے بڑھتے بڑھتے  17 جون  کو عشاء کا وقت 9:11 پر داخل ہورہا ہے۔

نیز ہماری ویب سائٹ کے سرِ ورق پر نمازوں کے اوقات کا نقشہ موجود ہے، اس میں مطلوبہ شہر کا نام منتخب کرکے تمام نمازوں کے اوقات معلوم کیے جاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں