میری پھوپھی جن کا چند دن پہلے انتقال ہو گیا تھا، ان کی قبر کے قریب ایک گڑھا تھا، ابھی حالیہ بارشوں کی وجہ سے ان کی قبر کے قریب کی مٹی اس گڑھے میں سرک گئی جس سے اندیشہ پیدا ہوگیا کہ کہیں اور بارشیں ہوئیں تو قبر بھی نہ بیٹھ جائے ، کیا اس صورت میں قبر کے گرد اینٹیں اس انداز سے لگانے کی اجازت ہوگی کہ قبر تو اوپر سے کچی ہی رہے لیکن ارد گرد اینٹیں لگا دی جائیں؟
قبر کی حفاظت کی غرض سے قبر کے ارد گرد اس طرح اینٹیں لگانا کہ قبر اوپر سے کچی رہے شرعاً درست ہے ، البتہ ایسی سادی اینٹیں لگائی جائیں جو آگ پر پکی ہوئی نہ ہوں, قیمتی اینٹیں، یا بھٹی میں پکائی گئی اینٹیں، یا قیمتی پتھر نہ لگائیں؛ تاکہ ضرورت پوری ہو اور زینت لازم نہ آئے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201188
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن