بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ضبط کردہ مال کو نیلام ہونے کی صورت خریدنا


سوال

پاکستانی انتظامیہ انڈین لانچوں کو پاکستان میں داخل ہونے پر ضبط کرلیتی ہے، بعد ازاں وہ فشری میں نیلام کرتی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ یہ نیلام شدہ لانچیں اور جو سامان اس میں موجود ہے ان کو خریدنا شرعاً  کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر خریدار کو یقینی طور پر معلوم ہو کہ کہ یہ ضبط شدہ لانچوں کا مال ہے تو  ایسا مال نہ خریدا جائے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر دو فتوے ملاحظہ فرمائیں:

کسٹم کے مال کی خرید و فروخت

حکومت کا کارگو کے لاوارث مال کو نیلام کرنا اور ایسے مال کو خریدنے کا حکم


فتوی نمبر : 144104200705

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں