بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’ض‘‘ کا صحیح مخرج


سوال

"ض" کا صحیح مخرج کیا ہے؟

جواب

حافہ لسان (یعنی زبان کی داہنی یا بائیں کروٹ) کو اَضراسِ عُلیا (یعنی اوپر کی داڑھوں کی جڑ) سے لگانے سے ’’ض‘‘ نکلتا ہے، ’’ض‘‘ عربی حروف تہجی میں سے مخرج اور صحیح ادائیگی کے اعتبار سے سب سے مشکل حرف ہے، اور اس کی ادائیگی کے لیے صرف مخرج معلوم ہونا کافی نہیں ہے، بلکہ کسی ماہر مجود قاری صاحب سے اس کو سیکھ کر اس کی مشق کرنا ضروری ہے، البتہ لفظی شناخت کے لیے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ض کی آواز ظ،ذ اور ز سے قریب ہے اور دال سے بعید تر ہے۔ (ماخوذ از جمال القرآن،ص:۸) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200579

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں