بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صلاۃ التسبیح سے متعلق ایک سوال


سوال

صلاۃ  التسبیح والی نماز کی ہر رکعت میں 75 بار تسبیح ہے، لیکن  آخری تسبیح  یعنی دوسرے سجدہ سے اٹھ کر جب دوسری رکعت کے لیے  کھڑے ہونے سے پہلے تکبیر کہتے ہیں پھر 10 بار تسبیح پڑھنے  کے بعد کھڑےہونے کے لیے  دوبارہ الگ سے تکبیر کہے گا؟

جواب

صلاۃ  التسبیح کے مذکورہ طریقہ میں دوسرے سجدہ سے اٹھتے ہوئے ”اللہ اکبر“  کہہ کر بیٹھ جائے اور پھر دس مرتبہ تسبیح پڑھنے کے بعد دوبارہ ”اللہ اکبر“ کہہ کر  کھڑا ہو۔ (نماز کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا) فقط واللہ اعلم

صلوٰۃ التسبیح کے دونوں طریقوں کے تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

صلاۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ


فتوی نمبر : 144008200190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں