بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صلاۃ التسبیح کے دوسرے طریقے کی وضاحت


سوال

''صلاۃ التسبیح'' کا دوسرا طریقہ سمجھ نہیں آیا صحیح سے، ایک رکعت میں ۷۵ اضافی تسبیحات پڑھنی ہوتی ہیں، لیکن دوسرے طریقے میں ۶۵ ہورہی ہیں اگر جلسے کی حالت میں نہ بیٹھو تو؟ وضاحت فرمادیں!

 

جواب

دوسرے طریقے میں بھی ایک رکعت میں کل تسبیحات ۷۵ ہی بنتی ہیں، وہ اس طرح کہ ۱۵ ثناء پڑھنے کے بعد، ۱۰ قرأت کرنے کے بعد یعنی رکوع میں جانے سے پہلے( یہ ۲۵ ہوگئیں)، پھر ۱۰ رکوع میں(یہ ۳۵ ہوگئیں)، پھر ۱۰ رکوع سے اٹھ کر قومہ میں( یہ ۴۵ ہوگئیں)، پھر ۱۰  پہلےسجدہ  میں(یہ ۵۵ ہوگئیں)، پھر ۱۰ سجدہ سے اٹھ کر جلسے میں(یہ ۶۵ ہوگئیں)، پھر ۱۰ دوسرے سجدہ میں (یہ ۷۵ ہوگئیں)۔اس طریقے میں دوسرے سجدہ کے بعد دوبارہ جلسہ میں بیٹھ کر تسبیح پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں