بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

صفیں سیدھی کرنے کے لیے نمازی کے آگے سے گزرنا


سوال

 اگرلوگ سنتیں پڑھ رہے ہوں یا کوئی ایک بندہ پڑھ رہا ہو اور فرض نماز کھڑی ہوجائے اور وہ بندہ بغیر کسی چیز کی آڑ کے سنتیں پڑھ رہا ہے تو کیا کیا جائے؟ نمازی کے آگے سے گزر کر فرض نماز کے لیے صف سیدھی کی جائے یا جگہ چھوڑکر کھڑا ہواجائے؟

جواب

بصسورت مسئولہ اگرسنتیں پڑھنے والے کے پیچھے سے گزر کر صف میں آنا ممکن ہو تو ایساکرلیا جائے۔ یااگرسنتیں پڑھنے والے اور گزرنے کے والے کے درمیان دو یا اس سے زائد صفوں کا فاصلہ ہوتو سامنے سے گزرسکتے ہیں۔یا ایک نمازی سنتیں پڑھنے والے کے سامنے کھڑا ہوجائے اور باقی اس کے آگے سے گزر کر صفیں سیدھی کرلیں۔

اگر یہ صورتیں ممکن نہ ہوں اور نماز پڑھنے والا راستے میں نامناسب جگہ کھڑا ہو تو سامنے سے گزر کر صف سیدھی کرسکتے ہیں نامناسب جگہ کھڑا ہونے والا گناہ گار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں