بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رخصتی سے پہلے بیوی سے خلوت کے تعلقات


سوال

منگنی کے بعد بیوی سے رابطہ کیسا ہے؟ نکاح ہوا ہو ۔لمس قبلہ وغیرہ کس حد تک جائز ہے؟ 

جواب

صرف منگنی کے بعد منگیتر سے میل جول اور رابطہ جائز نہیں۔

اگر نکاح ہوا ہو تو  بیوی  ہونے کی حیثیت سے اس کے لیے منکوحہ حلال ہے، تاہم جب تک رخصتی نہیں ہوئی ہو خلوت کے تعلقات سے گریز  کرنا چاہیے؛ کیوں کہ ایسا کرنا بسااوقات مفاسد کا باعث بن جاتا ہے۔

"ومن عرسه وأمته ..."

وفي الرد: "فینظر الرجل منهما إلی جمیع البدن من الفرق إلی القدم ولو عن شهوة؛ لأن النظر دون الوطئ الحلال"․ (۹/ ۵۲۶،)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200976

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں