اس سال صدقہ فطر باعتبار گندم, جو,کھجور, کشمس کتنی رقم مقرر کی گئی ہے؟
مقدار صدقۃ الفطر 1439ھ برائے کراچی و مضافات
گندم: 90
جو: 230
کھجور: 900
کشمش : 1800
یہ مقدار کراچی اور اس کے مضافات میں رہنے والوں کے لیے مقرر کی گئی ہے، اگر آپ کسی اور جگہ رہتے ہیں اور صدقۂ فطر گندم سے دینا چاہتے ہیں تو بازار میں دو کلو گندم (احتیاطاً) کی جو قیمت ہے اس کے مطابق دے دیں ، اور کھجور اور کشمش وغیرہ سے دینا چاہتے ہیں تو ان کے ساڑھے تین کلو کی بازار میں جو قیمت ہے اس کے مطابق ادا کردیں، یا اس شہر میں کسی مستند ادارے کی طرف سے صدقہ فطر کی متعین کی گئی رقم کے مطابق ادا کردیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200023
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن