بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کے لئے جمع کی گئی رقم میں غیر مسلم (ہندو) کے پیسے ملانے کا حکم


سوال

ہم ایک کمپنی میں ملازم ہیں، ہم ہر مہینہ مشترکہ صدقہ کے لئے پیسے جمع کرتے ہیں، ہمارے ساتھ ایک ہندو بھی ہے وہ بھی اپنی مرضی سے پیسے جمع کراتا ہے، کیا اس طرح مشترکہ صدقہ ہو جاتا ہے؟

 

جواب

اگر مذکورہ ہندو اپنی حلال رقم اپنی رضامندی سے آپ لوگوں کی صدقہ کی رقم کے ساتھ ملاتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، آپ لوگوں کی طرف سے وہ رقم صدقہ ہوگی اور اس ہندوں کی طرف سے عطیہ ہوگی۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144104200529

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں