بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کی نذر کی صورت میں شرط پائے جانے پر اتنے ہی پیسے صدقہ کرنا لازم ہوں گے


سوال

 144010200405

درج  بالا فتوی سمجھ  آگیا،  اب وہ گناہ چھوٹ نہیں رہا تو اگر میں نے 1500 دینے کی منت مانی تو کتنے دینے ہوں گے؟  1500  یا 2000...؟ اور اگر 6 یا 8 رکعت نفل کی منت مانی تو 500  روپے بھی دینے ہوں گے؟

جواب

جس چیز  کی نذر مانی تھی، شرط پائے جانے کے وقت وہی چیز لازم ہوگی، یعنی اگر گناہ ہونے کی صورت میں 1500  روپے صدقہ کی نذر مانی تھی، تو  جب گناہ ہوجائے تو 1500 روپے صدقہ کرنا لازم ہوگا۔ اور اگر شرط پائے جانے پر نفل نماز پڑھنے کی نذر مانی تھی  تو وہی لازم ہوں گی، اور اگر دونوں کی نذر مانی تھی تو دونوں لازم ہوجائیں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201276

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں