بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ اور ہدیہ میں فرق اور ان کا مصرف


سوال

صدقہ اور ہدیہ میں  کیا فرق ہے؟ کیا صدقہ مستحق کو دینا ضروری ہے یا غیر مستحق کو بھی دے سکتے ہیں؟

جواب

”ہدیہ“ کے معنی  تحفہ کے ہیں ، تحفہ معمولی ہو یا قیمتی، کسی انسان کی محبت  اور اس سے اظہارِ تعلق کے لیے اسے کچھ دینا   ”ہدیہ“ کہلاتا ہے، اور ہدیہ  امیر اور غریب دونوں کو دے سکتے ہیں۔

اور ” صدقہ “ کسی محتاج کو اللہ تعالیٰ سے تقرب کی نیت سے کوئی چیز دینے  کو کہتے ہیں، صدقاتِ واجبہ (زکاۃ، صدقہ فطر وغیرہ)  مستحق کو دینا ہی ضروری ہے، جب کہ نفلی صدقات  غریب اور امیر دونوں کو دے سکتے ہیں۔حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کے ملفوظات میں ہے:
'' صدقہ اور ہدیہ میں یہ فرق ہے کہ صدقہ میں محض ثواب اور ہدیہ میں ثواب اور تطییب القلب دونوں مقصود ہوتے ہیں''۔

'' وأما صدقة التطوع فیجوز صرفها إلی الغنی لأنها تجري مجری الهبة''۔ (بدائع الصنائع، ۲/48، ط: سعید)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200380

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں