بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صحن کے نمازی کے آگے بر آمدہ سے گزرنا


سوال

مسجد  کے صحن اور برآمدہ میں تقریباً  قریب ایک فٹ کے اوپر نیچے فرش ہے، اب صحن میں مابقیہ نماز پڑھنے والے کے سامنے سے برآمدہ کے اندر سے گزر ہوسکتاہے؟ اس کی مثال نیوٹاؤن مسجد کی لے لیں، کیا اس میں گنجائش ہے کہ برآمدے والا شخص صحن والے نمازی کے سامنے گزر جائے؟

جواب

نمازی کے سامنے سے گزرنے والا اونچی جگہ سے گزرے تو  اگر گزرنے والے اور نماز ی کے آدھے یا آدھے سے زیادہ اعضاء  کی محاذات (آمنے سامنے) ہورہی ہو، اس نماز کے سامنے سے گزرنا  جائز نہیں ہوگا،  اگر جسم کے آدھے یا اس سے کم حصے کی محاذات ہورہی ہو تو اس کے سامنے سے گزرنا جائز ہوگا۔سوال میں مذکورہ صورت میں چوں کہ ایک فٹ کی مقدار عموماً کسی انسان کے آدھے قد  کے برابر نہیں ہے، اس لیے اتنی مقدار ہوتے ہوئے نماز کے آگے سے بلاحائل، یا بڑی مسجد میں نمازی کی صف کے علاوہ دو صفوں کے اندر سے گزرنا درست نہیں ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 634):
" (أو) مروره (أسفل من الدكان أمام المصلي لو كان يصلي عليها) أي الدكان (بشرط محاذاة بعض أعضاء المار بعض أعضائه، وكذا سطح وسرير وكل مرتفع) دون قامة المار، و قيل: دون السترة، كما في غرر الأذكار (وإن أثم المار).

(قوله: بعض أعضاء المار إلخ) قال في شرح المنية: لايخفى أن ليس المراد محاذاة أعضاء المار جميع أعضاء المصلي فإنه لايتأتى إلا إذا اتحد مكان المرور ومكان الصلاة في العلو والتسفل بل بعض الأعضاء بعضًا، وهو يصدق على محاذاة رأس المار قدمي المصلي اهـ لكن في القهستاني: ومحاذاة الأعضاء للأعضاء يستوي فيه جميع أعضاء المار هو الصحيح، كما في التتمة؛ وأعضاء المصلي كلها كما قاله بعضهم أو أكثرها، كما قاله آخرون، كما في الكرماني. وفيه إشعار بأنه لو حاذى أقلها أو نصفها لم يكره، و في الزاد: أنه يكره إذا حاذى نصفه الأسفل النصف الأعلى من المصلي، كما إذا كان المار على فرس اهـ تأمل". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144106201045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں