بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صاحب نصاب کو زکات دینا


سوال

مسجد کا مؤذن رمضان میں زکاۃ وصول کرتا ہے، جو جمع کرتے کرتے نصاب سے بڑ ھ جاتا ہے اور موذن کی تنخواہ کم ہوتی ہے ،سال بھر اسی سے گزارا کرتا ہے، آیا اس کے لیے اس طرح زکاۃ وصول کرنا جائز ہے؟

جواب

جب تک مذکورہ شخص کے پاس ضرورت سے زائد اتنی رقم یا سامان نہ ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو  اس وقت تک اس کے لیے زکاۃ لینا جائز ہے، جس وقت وہ نصاب کے بقدر مالیت  کا مالک ہوجائے تواس کے لیے زکاۃ لینا جائز نہیں ہے، البتہ اگر وہ رقم خرچ کرلے اور اس کے پاس نصاب سے کم رقم رہ جائے تو پھر اسے زکاۃ دینا جائز ہوگا۔فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200126

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں