بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صاحبِ نصاب کب ہوا معلوم نہیں


سوال

 میں صاحبِ نصاب ہوں اور زکات ادا کر رہا ہوں، لیکن لا علمی  کی  وجہ سے پہلے میں نے کبھی زکات ادا نہیں کی ہے۔ اور مجھے یہ بھی پتا  نہیں کہ میں کب سے صاحبِ نصاب ہو چکا ہوں اور میرے پاس اس وقت کتنی مالیت رہی ہے اور اس وقت کتنی مالیت پر زکات  فرض تھی؟  کچھ بھی یاد نہیں۔  ایسی صورت میں کیا کیا جاۓ؟

جواب

اگر آپ کو یہ معلوم نہیں کہ آپ کب صاحبِ نصاب ہوئے تھے تو  گمانِ غالب یا قرائن سے اندازا کرکے صاحبِ نصاب ہونے کی تاریخ متعین کرلیں اور اسی طرح مالیت بھی گمانِ غالب یا قرائن سے متعین کرلیں، پھر اس کے مطابق زکات ادا کریں ۔ مثلاً: اگر گمان غالب یا قرائن سے یہ ثابت ہوا کہ آپ پانچ سال سے صاحبِ نصاب ہیں تو پانچ سال کی زکات ادا کریں،اگر احتیاطاً  کچھ زیادہ مدت لگالیں تو زیادہ بہتر ہے، مثلاً  پانچ سال کا گمان ہو تو  احتیاطاً چھ سال کی زکات ادا کردیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200309

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں