بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صاحبِ استطاعت شخص کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ کے نام سے ملنے والے پیسے لینے کا حکم


سوال

 صاحبِ استطاعت شحض کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ کے پیسے لینا جائز ہے یا نہیں؟  اگر کسی نے ابھی تک لیا ہو تو اس کو اب کیا کرنا چاہیے؟

جواب

یہ  حکومتی امداد کی ایک صورت ہے،  حکومت اپنی پالیسی اور جن شرائط کے تحت جس کے نام جاری کرے وہ لے سکتا ہے، اس کی حد اور معیار کیا ہے؟ اس کے لیے اس فنڈ سے متعلق ادارے سے رابطہ فرمائیں۔  حکومت کی پالیسی کے تحت اگر کوئی اس فنڈ کا حق دار نہ بنتا ہو تو اس کے لیے یہ پیسے لینا جائز نہیں ہیں، اور اگر بلا استحقاق یہ پیسے کوئی لے چکا ہو تو وہ پیسے اسی فنڈ میں واپس کرنے کی کوشش کرے، ورنہ کسی بھی حکومتی خزانے میں کسی طرح جمع کرادے، اگر واپسی کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو پھر ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کردے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200332

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں