بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شیفون اور جارجٹ کے دوپٹوں میں نماز پڑھنا


سوال

آج کل عورتیں جو شیفون  اورجارجٹ کے ڈوپٹے لیتی ہیں ،کیا ان ڈوپٹوں میں نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟

جواب

نماز میں عورت کے لیے سر کے بال چھپانا ضروری ہے، اگر نماز میں عورت کے سر کے بال نظر آئیں تو  اس کی نماز نہیں ہوگی، اگر  شیفون اور جارجٹ کے دوپٹے اتنے باریک ہوں کہ اس  میں سے سرکے بال نظر آتے ہیں تو عورت کے لیے ان دوپٹوں میں نماز پڑھنا درست نہیں۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة - (1 / 405)

"( وللحرة ) ولو خنثى ( جميع بدنها ) حتى شعرها النازل في الأصح، ( خلا الوجه والكفين )، فظهر الكف عورة على المذهب ( والقدمين )"۔

الدر المختار (1 / 410)

"( وعادم ساتر ) لا يصف ما تحته"۔

و فی الرد: "قوله ( لا يصف ما تحته ) بأن لا يرى منه لون البشرة، احترازاً عن الرقيق، ونحو الزجاج"۔

الفتاوى الهندية - (2 / 349)

"والثوب الرقيق الذي يصف ما تحته لا تجوز الصلاة فيه" .فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201725

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں