بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی باطل فرقے کی تقریبات سے متعلق اعلانات کی فوٹو اسٹیٹ کرنا


سوال

میں فوٹو کاپی کا کام کرتا ہوں،  ایک عورت ہماری دکان پر آئی اور وہ شیعہ تھی اور کچھ کاغذات کاپی کروانا چاہتی تھی، لیکن جب ہماری نظر ان کاغذات پر پڑی تو ان میں ایک اعلان تھا، وہ شیعیت سے متعلق تھا اور اسے گھروں میں تقسیم کرتی ہے،  تاکہ لوگ مخصوص وقت جمع ہوجائیں، اس طرح کے اعلانات ہمارے لیے کاپی کرنا کیسا ہے؟

جواب

بہتر یہ ہے کہ   مذکورہ قسم کے کاغذات فوٹو اسٹیٹ نہ کریں،  لیکن اگر فوٹو اسٹیٹ کی جا چکی ہے تو   اس کا نفع جائز تو ہوگا، لیکن حلال طیب نہیں ہوگا، قرآنِ مجید میں ہے:

{و تعاونوا علی البر و التقوی و لاتعاونوا علی الاثم و العدوان} [سورة المآئدة :۲]

احکام القرآن للجصاص میں ہے:

"{ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان} نهى عن معاونة غیرنا علی معاصی الله تعالیٰ". (ج:۲ص:۴۲۹ط:قدیمی)

     تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"یأمر تعالیٰ عباده المؤمنین بالمعاونة علی فعل الخیرات و هو البر، و ترك المنکرات وهو التقوی، وینهاهم من التناصرعلی الباطل والتعاون علی المآثم والمحارم". (2/10 ط: دارالفیحاء)

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (6 / 391):

" (و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمراً)؛ لأن المعصية لاتقوم بعينه بل بعد تغيره، وقيل: يكره؛ لإعانته على المعصية. ونقل المصنف عن السراج والمشكلات أن قوله: ممن أي من كافر، أما بيعه من المسلم فيكره، ومثله في الجوهرة والباقاني وغيرهما. زاد القهستاني معزياً للخانية: أنه يكره بالاتفاق".

و في الرد: "(أما بيعه من المسلم فيكره)؛ لأنه إعانة على المعصية، قهستاني عن الجواهر.

أقول: وهو خلاف إطلاق المتون وتعليل الشروح بما مر، وقال ط: وفيه أنه لايظهر إلا على قول من قال: إن الكفار غير مخاطبين بفروع الشريعة، والأصح خطابهم، وعليه فيكون إعانة على المعصية، فلا فرق بين المسلم والكافر في بيع العصير منهما، فتدبر اهـ ولايرد هذا على الإطلاق والتعليل المار". فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں