بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شیعہ کو مسلمان سمجھنا


سوال

ایک شخص شیعہ کے عقائد و نظریات سے خوب واقف بھی ہو اور پھر بھی ان کو مسلمان کہے اور مسلمان مانے تو ایسے شخص کے ساتھ تعلقات رکھنا کیساہے؟ اور قرآن وسنت اور اجماع کی روشنی میں اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

اہلِ تشیع میں سے اگر کسی کا عقیدہ کفریہ ہو، (مثلاً:تحریفِ قرآنِ کریم کا قائل ہونا، حضرت علی رضی اللہ عنہ کو معبود یا نبی ماننا،  امامت کو نبوت سے اٖفضل ماننا، اپنے ائمہ کے لیے علمِ غیب کلی ثابت کرنا،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانا، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی  صحابیت  یا آپ کی خلافت کا انکار کرنا وغیرہ) تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، اور اگر کسی شیعہ کا عقیدہ کفر تک نہ پہنچتاہو تو وہ دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں ہوگا، البتہ گم راہ اور اہلِ سنت والجماعت سے خارج ہوگا۔

اب جو شخص شیعہ کو مسلمان مانے تو اس کی تین صورتیں ہیں:

1۔ وہ مطلقاً تمام شیعہ کو مسلمان کہتاہے۔

2۔ کفریہ عقائد جاننے کے باوجود انہیں مسلمان کہتاہے۔ تو ان دونوں صورتوں میں مذکورہ شخص غلطی پر ہے اور گم راہ ہے، اس پر توبہ لازم ہے۔ لیکن جب تک خود ان عقائد کو غلط سمجھے اسے کافر کہنا درست نہیں ہے، اس سے ایسے تعلقات بالکل نہ رکھے جائیں کہ وہ اپنا نظریہ اور فکر دوسروں میں پھیلا سکے۔ اور اگر وہ ان عقائد ہی کو صحیح سمجھنے لگے تو اس صورت میں یہ شخص بھی دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا۔

3۔ اور اگر کوئی شخص یہ کہے کہ ہر شیعہ کافر نہیں ہے، بلکہ جو  شیعہ کفریہ عقائد رکھتاہو وہ کافر ہوگا، اور جس کے عقائد کفر کی حد تک نہ پہنچتے ہوں وہ شیعہ کافر نہیں ہے، البتہ اہلِ سنت سے خارج اور گم راہ ہے تو اس شخص کا موقف  درست ہے۔ ایسے شخص سے تعلقات قطع نہ کیے جائیں۔

"لا شك في تکفیر من قذف السیدة عائشة رضي اللّٰه عنها أو أنکر صحبة الصدیق أو اعتقد  لألوهیة في علي أو أن جبرئیل غلط في الوحي أو نحو ذلك من الکفر الصریح المخالف للقرآن".

(ردالمحتار، باب المرتد / مطلب مهم: في حکم سب الشیخین ۴؍۲۳۷)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201565

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں