بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شیعہ کافر کیوں ہیں؟


سوال

شیعہ کافر کیوں ہیں؟ شیعہ کو کافر کہنا سحیح ہے؟

جواب

جو شیعہ کفریہ عقائد رکھتے ہوں، مثلاً قرآنِ کریم میں تحریف کے قائل ہوں یا یہ عقیدہ رکھتے ہوں کہ حضرت جبریل علیہ السلام سے وحی لانے میں غلطی ہوئی، یا  حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت  کے قائل ہوں، یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگاتے ہوں، ان کے کفر میں کوئی شبہ نہیں، ایسے شیعہ  کو   ان کے کفریہ عقائد کی وجہ سے کافر قرار دیا گیا ہے۔ 

 اگر کسی شیعہ کے مذکورہ عقائد  نہ ہوں (اور وہ ان سے براءت کرتا ہو)  تو وہ کافر نہیں؛  اس لیے  علی الاطلاق ہر شیعہ کو  (خواہ اس کے عقائد کیسے بھی ہوں) کافر قرار دینےمیں  جمہور علمائے اُمت نےاحتیاط کی ہے۔

لیکن  جن شیعوں کو کافر قرار دینے سے احتیاط کی گئی ہے وہ بھی اہل سنت والجماعت کے خلاف عقائد ونظریات اختیار کرنے کی وجہ سے  بلاشبہ سخت ضلالت اور گمراہی میں ہیں،  اللہ تعالیٰ ان گمراہیوں سے ہر مسلمان کی حفاظت فرمائے، آمین! فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143901200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں